5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق اطلاعات کو وزارت خزانہ نے من گھڑت قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل کر دیا گیا جس کی وزارت خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا۔وزارت خشزانہ کے ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی ہے جس میں 5 ہزار کے نوٹ 30 ستمبر سے بند ہونے کی افواہ ہے۔
–