ایک بسکٹ اتنا مہنگا ۔۔۔پیکٹ سے ایک بسکٹ غائب ہونے پر عدالت نے کمپنی کو 1 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم دیدیا

ایک بسکٹ اتنا مہنگا ۔۔۔پیکٹ سے ایک بسکٹ غائب ہونے پر عدالت نے کمپنی کو 1 لاکھ روپے ادائیگی کا حکم دیدیا

دنیا کے کسی بھی ملک میں 1 بسکٹ کی زیادہ سے زیادہ کتنی قیمت ہو سکتی ہے؟آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ بھارت میں ایک صارف عدالت نے فوڈ کمپنی کو 1 بسکٹ کے بدلے 1لاکھ بھارتی روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی کنزیومر کورٹ کی طرف سے یہ حکم آئی ٹی سی فوڈز لمیٹڈ کو دیا گیا ہے، جس کے خلاف ایک صارف کی طرف سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ صارف کی طرف سے شکایت کی گئی تھی کہ کمپنی کے بسکٹ برانڈ ’سن فیسٹ میری لائٹ‘ (Sunfeast Marie Light)کے ایک پیکٹ میں 16بسکٹ ہوتے ہیں، تاہم صارف نے جو پیکٹ خریدا اس میں سے ایک بسکٹ غائب تھا۔پیکٹ سے 16کی بجائے 15بسکٹ نکلنے پر دلیبابو نامی صارف کمپنی کے خلاف عدالت پہنچ گیا جہاں سے اب اس کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ ترووالر کی ضلعی کنزیور کورٹ کی طرف سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی متاثرہ صارف کو 1لاکھ روپے ادا کرے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کمپنی کو عدالتی اخراجات کی مد میں بھی صارف کو 10ہزار روپے اضافی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں