زیادتی کیس میں معروف بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا

زیادتی کیس میں معروف بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا

ایک کاروباری شخص پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکارہ کی طرف سے 2018ءمیں ممبئی کے ایک مقامی بزنس مین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔اداکارہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے نہ صرف اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ جعلی نکاح نامے کے ذریعے اسے اپنی بیوی ظاہر کرنے کا فراڈ بھی کیا۔ملزم 2010ءسے 2015ءتک اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ اس نے اداکارہ سے 15کروڑ 40لاکھ روپے کی رقم بھی ہتھیائی اور پھر جعلی نکاح نامہ بنوا کر تمام الزامات سے بری الذمہ ہونے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ ملزم کی طرف سے اپنا نکاح نامہ عدالت میں بھی جمع کرایا گیا اور اس نکاح نامے کی بنیاد پر اداکارہ کو اپنی بیوی بتاتے ہوئے عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت کی طرف سے مسترد کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں