سائفر کیس ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ملتوی ہونے کا امکان

سائفر کیس ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ملتوی ہونے کا امکان

سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اسلام آباد کے جج کی رخصت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل چھٹی پر ہوں گے،جج کی رخصت کے باعث کل درخواست پر سماعت ملتوی ہونے کا امکان ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے پیر تک اور پھر سماعت جمعرات اور پھر ہفتہ تک ملتوی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں