بجلی چوروں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، گرفتاریاں، مقدمات کےاندراج، مساجد سے اعلان کرانے سمیت سخت احکامات جاری

بجلی چوروں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، گرفتاریاں، مقدمات کےاندراج، مساجد سے اعلان کرانے سمیت سخت احکامات جاری

لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر لاہور نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے سخت احکامات جاری کئے ہیں جن میں سب سے اہم بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مقدمات قائم کئے جانا ہے۔کمشنر لاہور نے مزید حکم دیا کہ لیسکو کی نادہندہ 22 سب ڈویژنز اور 830 فیڈرز میں کسی کو رعایت نہ دی جائے۔ بجلی چوری والے علاقوں میں مساجد سے اعلانات کرائے جائیں، لیسکو کے استغاثے کے مطابق مکمل گرفتاریاں کی جائیں۔ بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے پہلے مرحلے میں بڑے مگر مچھوں کو پکڑا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں