چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی الیکشن سے ڈررہے ہیں،اگر آپ ڈرو گے تو مروگے۔الیکشن سے بھاگنے والوں کو بھاگنے دیں،پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی،لندن سے سیاست کرنے والوں نے حیدر آباد والوں کو پانی نہیں دیا، ہم نے عوام کی خدمت کی۔حیدرآباد میں پانی کے منصوبے کے افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی،کٹھ پتلی اور سیاسی یتیم سیاستدانوں کا صفایا کریں گے،حکومت میں آکر عوام کے سارے مسائل حل کریں گے،ہمارے پاس دریائے سندھ ہے ،اس کے باوجود لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں،نالائق کو نکالنے میں ہم حیدرآباد کے عوام کی مدد سے کامیاب ہوئے۔انہیں یقین تھا کہ کوئی نہ کوئی معجزہ رونما ہوجائیگا، ان کی دعا کو شرف قبولیت بخشا جائیگا، اور حقیقتاً یہی ہوا۔ یہ ایک ایسا شفائی طریقہ ہے جوہر دور میں کامیاب رہا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ ،نااہل وزیراعظم کے خلاف تحریک میں حیدر آباد کے عوام نے بھرپور ساتھ دیا،وہ پورے ملک میں جائینگے اور بتائیں کہ وہ حیدر آباد کی طرح پانی دینا چاہتے ہیں،وہ اپنی کارکردگی اور منشور پر الیکشن لڑیں گے،وہ پاکستان کے عوام پر اعتماد کرتے ہیں،لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں لیکن اسلام آباد کے حکمران بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں،اس لیے بھی خوشی ہے،اس بار میں وہ مانگنے نہیں دینے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments