گھریلو تنازع اتنا بڑھا کہ سگے بھائی جانی دشمن بن گئے

گھریلو تنازع اتنا بڑھا کہ سگے بھائی جانی دشمن بن گئے

ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خون سفید ہونے کا لرزہ خیز واقعہ علاقہ ڈولی میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں میں معمولی گھریلو تنازع پر تلخی اتنی بڑھی کہ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے۔بڑے بھائی نے موقع ملنے پر چھوٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا بعد ازاں جب اندازہ ہوا کہ کیا کر بیٹھا تو خود کشی کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں