پشاور میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے شہری کا چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھ دی، چالان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہےکہ ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک اہلکار نے مجھے روکا تو میں نے بتایا کہ راستے کا علم نہیں تھا، ایجوکیشن محکمے کا نائب قاصد ہوں۔ شہری کے مطابق اہلکار رومان شاہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر چالان کی غرض سے نام پوچھا تو میں نے عرض کی کہ چالان نہ دیں تو اہلکار نے نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دی اس ایک لفظ سے دشمنیاں جنم لے سکتی ہیں۔ شہری نے ایس ایس پی ٹریفک سے التماس ہے کہ ٹریفک پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے ایسے اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹریفک نے نوٹس لے لیا اور غیر اخلاقی الفاظ لکھنے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا۔
