مریم نواز کے ایکس اکاؤنٹ سےبلیو ٹک غائب

مریم نواز کے ایکس اکاؤنٹ سےبلیو ٹک غائب

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اکاؤنٹ سےبلیو ٹک غائب ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حال ہی میں ایکس اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر تبدیل کی تھی جس کے باعث ان کے آئی ڈی سے بلیو ٹک ہٹادیا گیا ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آتے ہی طویل عرصے بعد تصویر تبدیل کی۔مریم نواز کی نئی ڈی پی ان کے والد اور تاحیات قائد ن لیگ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سے جُڑی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی ایک پرانی تصویر بطور ڈی پی لگائی جس میں انکا استقبال کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز کے اس وقت ایکس پر 8 ملین فالوورز ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں