نہتے شہری کا 3 مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، واردات کی کوشش ناکام بنا دی

نہتے شہری کا 3 مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، واردات کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور کے کینال بینک کے قریب نہتا شہری 3 ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی کرتا رہا، واردات کی کوشش ناکام بنا دی۔نجی ٹی وی کےمطابق تین ڈاکووں نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نے لٹنے کی بجائے مقابلے کو ترجیح دی اور ہاتھا پائی شروع کر دی۔ڈاکو مسلح ہونے کے باوجود شہری کو قابو کرنے میں ناکام رہے اور بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 15 روز میں یہ تیسری واردات ہے، پولیس نے معمول کی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں