ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب آئل ٹینکر تیز رفتاری کے سبب الٹ گیا، کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ تھانہ چٹیانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں آئل ٹینکر کو ڈرائیور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ کنٹرول کھونے کے سبب الٹ گیا۔ حادثے کی وجہ سے ٹریفک کو روک کر سڑک کے دوسری جانب چلا دیا گیا۔ریسکیو عملے کا کہنا ہےکہ ٹینکر کے ذریعے خام تیل فیصل آباد لے جایا جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا، کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
