اہم مشاورت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آج اہم مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا جس میں عدالتی امور سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔نجی ٹی وی کےمطابق اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا جس میں وکلا تنظیموں کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اجلاس کے دوران ملک کے نظام انصاف، عدالتی بینچوں کی تشکیل اور کیسز کی بہتات سمیت معاملات پر وکلا تنظیموں سے مشاورت کریں گے جبکہ اس دوران عوام کو انصاف کی جلد فراہمی سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں انتہائی مصروف دن گزارا اور 15 کیسز کی سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں