جیل میں کبھی نہیں کہا دیسی چکن چاہیے ،دال روٹی کھائی، مریم نواز

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہناہے کہ جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ انہیں دیسی چکن چاہیے ،انہوں نے جیل کی دال روٹی کھائی ، تب سے انہیں دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بسترِ مرگ پر والدہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل گئی، قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،کمرے میں ہی باتھ روم تھا، نماز پڑھتے ہوئے پتا نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں نماز پڑھ رہی ہیں یا باتھ روم میں۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس، جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں ،نواز شریف کو سازش کے تحت اقامہ کیس میں نکالا گیا ، اس فیصلے کے بعد ملک کی ترقی رُک گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی مگر انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، وہ 200کے قریب پیشیاں بھگت کر بھی سب کے سامنے کھڑی ہیں۔

https://x.com/pmln_org/status/1704560975553184067?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں