Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسلام آباد میں شاہین شاہ آفریدی کی دعوت ولیمہ

قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ولیمےکی تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا، دولہا دلہن کے لیے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ہوٹل میں500ے زائد مہمانوں کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ،مہمانوں کو آمد پر جوس دیا گیا جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔کھانے میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے ہیں، میٹھے میں ہمالیہ اور گرم گلاب جامن رکھے گئے ہیں۔یادرہے کہ قومی کرکٹرشاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی ہے جب کہ رخصتی کی تقریب 19 ستمبر کو ہوئی تھی۔ شاہین اور انشاء کا نکاح رواں سال 23 فروری کو ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں