ایوارڈیافتہ بیوٹیشن سمیت5 افراد روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 خواتین سمیت بلغاریہ کے 5شہریوں پر آئندہ ہفتے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق جاسوسی کے الزام کی زد میں آنے والے بلغارین شہریوں میں وانیا گیبیرووا، ایوان سٹویانوف، کیٹرین ایوانوا، بیزیر دزامبازوف اور اورلن روسیف شامل ہیں۔ ان تمام افراد پراگست 2020ءسے فروری 2023ءکے درمیان حساس معلومات اکٹھی کرنے اور منتقل کرنے کا الزام ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی تحقیق میں تمام ملزمان پر عائد الزامات کے شواہد ہاتھ لگے ہیں۔گرفتار افراد میں شامل وانیا گیبیرووا نامی 29سالہ لڑکی ایوارڈ یافتہ بیوٹیشن ہے۔ وہ برطانیہ، بلغاریہ اور روس میں میک اپ کے حوالے سے کئی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ کراﺅن پراسکیوشن سروس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وانیا گیبیرووا ، 31 ایوان سٹویانوف، 31سالہ کیٹرین ایوانوا، 41سالہ بیزیر دزامبازوف اور 45سالہ اورلن روسیف کو 26ستمبر کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ برطانوی اخبار کے مطابق اورلن روسیف جاسوسی کے اس مشن میں کلیدی شخص تھے جو معلومات اکٹھی کرنے والے تمام لوگوں کے ساتھ رابطے کا کام کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں