سراج الحق عوام کو گمراہ نہ کریں ،آئی پی پیز معاہدوں کی معلومات لیں،فیصل کریم کنڈی

سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں،وہ پیپلزپارٹی کے دور میں کیے گئے آئی پی پیز معاہدوں کی معلومات لیں۔سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آئی پی پیزمعاہدے نہ کرتی تو ملک آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہوتا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے دور میں ملک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا تھا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت میں بجلی کسی ملک کو فروخت کے معاہدے ہونے والے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا لہ سراج الحق کو چاہیئے کہ پیپلزپارٹی کے آئی پی پیزسے کیے ہوئے معاہدوں کی معلومات حاصل کریں،ان کو علم ہی نہیں کہ پیپلزپارٹی نے فی یونٹ بجلی کی کتنی رقم کا تعین کیا تھا ، پیپلزپارٹی نے آئی پی پیز معاہدے کے ساتھ ہر صوبے میں صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بد قسمتی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مار مار کر ملک سے بھگایا گیا ،اگر پورے ملک میں صنعتی زون قائم ہوجاتے تو ملک کی معیشت مضبوط ہوتی،سراج الحق پیپلزپارٹی کے معاہدوں کا دیگر حکومتوں سے موازنہ کریں وہ عمران نیازی حکومت میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر تھے ،سراج الحق بتائیں خیبر پختونخوا میں کون سا انقلاب لائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں