Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اپنی بیٹی کو مانع حمل گولیاں دینے والی ماں کو سزا مل گئی

امریکہ میں بیٹی کو اسقاط حمل کی گولیاں دینے کی پاداش میں ماں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا کی رہائشی جیسیکا برجیس کو عدالت کی طرف سے گزشتہ جمعہ کے روز 2سال سزا سنائی گئی ہے۔جیسیکا برجیس اور اس کی بیٹی کو اسقاط حمل کے جرم میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ جیسیکا نے اسقاط حمل کی گولیاں آن لائن آرڈر کیں اور اپنی 17سالہ بیٹی کو دیں، جس کا حمل 7ماہ سے زیادہ کا ہو چکا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے پیٹ میں بچہ پوری طرح نشوونما پا چکا تھا، تاہم گولیوں کی وجہ سے اس کی مردہ حالت میں پیدائش ہوئی جسے جیسیکا نے گھر کے قریب دفن کر دیا۔واضح رہے کہ جیسیکا کی بیٹی سیلیسٹی برجیس کو رواں سال جولائی میں عدالت کی طرف سے 90دن قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔رواں ماہ قید پوری ہونے پر اسے جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں