سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان میں بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments