Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے صدر لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف اپنے بھائی نوازشریف کی واپسی سے متعلق معاملات کیلئے لندن گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ حتمی ہے، عوام اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ 21 اکتوبر سے قبل پاکستان سے باہر سفر نہ کریں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف کچھ ہی عرصے میں 2 بار لندن کا سفر کر چکے ہیں جس کے دوران انہوں نے سینئر پارٹی قیادت کے اجلاسوں میں شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں