نگران حکومت کےد وران کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا سکتے ،ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو واضح کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نگران سیٹ اپ کے دوران نیا ٹیکس لگانے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف بی آر اور آئی ایم ایف کی آن لائن میٹنگ ہوئی، جس میں جولائی سے ستمبر تک کے ٹیکس اہداف پر آئی ایف ایم کو اعتماد میں لیا گیا،ایف بی آر نے دوران بریفنگ آئی ایم ایف کو بتایا کہ جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ہدف حاصل کرلیاگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے، ٹیکس محصولات پر ایف بی آر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی یم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ امیروں پر مزید ٹیکس لگائے جائیں جس پر ایف بی آر نے کہاکہ نگران سیٹ اپ کے دوران مزید کوئی ٹیکس نہیں لگا سکتے،نیا ٹیکس لگانے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی ضرورت ہے،جب تک نئی منتخب حکومت نہیں آئے گی تب تک کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں