امتحان میں ناکام لڑکی عمارت سے کود گئی

بھارت میں لڑکی نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں ناکامی پر عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت میں ناکامی پر لڑکی نے دل برداشتہ ہوکر اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگانے جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کی خودکشی کی کوشش کی ویڈیو سڑک پر کھڑے شخص نے بنالی ،جس میں لڑکی کو پہلے اپارٹمنٹ کی چھت پر بیٹھے روتے اور پھرچھت سے نیچے چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔جیسے ہی لڑکی نے اپنے اپارٹمنٹ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگائی تو سڑک پر موجود ایک شخص نے لڑکی کو زمین پر گرنے سے بچاکر اس کی جان بچالی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران لڑکی کوکئی چوٹیں آئی ہیں تاہم اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

https://x.com/Biharyouth1/status/1708150761090388456?s=20

یادرہے کہ اس طرح کے واقعات بھارت میں پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں جس میں طالب علموں نے امتحان میں ناکامی یا تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ ہونے پر خودکشی کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں