Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وہ مشروب جسے ماہرین نے موٹاپے سے نجات کے لیے سب سے مفید قرار دے دیا

چائے پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے اور پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرین نے موٹاپے سے نجات کے لیے چائے کو سب سے بہترین مشروب قرار دے دیا ہے۔ ویب سائٹ eatingwell.com کے مطابق ’انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر سائنسز‘ میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرقسم کی چائے موٹاپے سے نجات کے لیے سب سے بہترین مشروب ہے تاہم سبز چائے اس حوالے سے سب سے زیادہ مو¿ثر پائی گئی ہے۔ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں ’Catechins‘ کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔میٹابولزم کو بڑھانے اور موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ اگر سبز چائے کو چینی کے بغیر استعمال کیا جائے تو موٹاپے کے خاتمے کے لیے یہ سب سے مو¿ثر مشروب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے سبز چائے کے روزانہ دو سے تین کپ پینے چاہئیں۔ اس سے نہ صرف موٹاپا کم ہو گا بلکہ دل کی بیماریاں، سٹروک اور دوسری قسم کی ذیابیطس ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں