نواز شریف اور ترقی کو روکنے والا آج کوڑے دان میں پڑا ہے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ملک کی ترقی کو روکنے والا آج کوڑے دان میں پڑا ہے ۔شاہدرہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا اور پاکستان کے سینے پر لگے زخموں پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں اور جس کو نکالا گیا اس کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کے عوام تیاریاں کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ہر بار کی طرح نوازشریف پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوکر واپس آرہا ہے، 21 اکتوبر کو اس ملک پاکستان میں امید ، ترقی ، امن، روزگار، مہنگائی کے خاتمےکی واپسی ہے۔ایک لیڈر پر مشکل آئی تو اس کی جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، جس نے نواز شریف اور ترقی کو روکا وہ آج کوڑے دان میں پڑا ہے، نواز شریف نے سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات اور جیلیں برداشت کیں، ان کے سیاسی نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں