امریکہ میں ایک طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سینیٹر ڈگ لارسن بھی ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کو حادثہ امریکی ریاست یوٹاہ میں پیش آیا جہاں امریکی سینیٹر ڈگ لارسن اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے موآب سٹی گئے تھے کہ ایک جگہ طیارے میں ایندھن بھروانے کیلئے لینڈنگ کی گئی اور جب دوبارہ اڑان بھری تو طیارہ زمین پر گر گیا۔بتایا گیا ہے کہ طیارے میں سینیٹر ڈگ لارسن کے ہمراہ اہلیہ اور 2 بچے سوار تھے اور طیارے کو سینیٹر لارسن خود اڑا رہے تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
