Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ساتھ سعودی عرب میں فراڈ ہو گیا

سوشل میڈیا سے متنازع شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ساتھ سعودی عرب میں فراڈ ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طورپر سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے ویزے کی مد میں فراڈ کیا، فراڈ کرنے والے شخص کا تعلق لاہور سے ہے۔ صندل خٹک نے بتایا کہ متعلقہ شخص پیسے لے کر پاسپورٹ رکھ لیتا ہے اور ویزا منسوخ کی اسٹیمپ دکھا دیتا ہے اور اس کام کے 10 ہزار ریال بٹور چکا ہے۔ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف ایف آئی اے میں رپورٹ درج کرواؤں گی۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں