ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےسنتالیسویں اوور میں 294رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈ س نے 158رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بعد ازاں میچ میں بارش ہوئی تو ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے افغانستان کو 42اوورز میں 257رنز کا ٹارگٹ ملا جو افغانستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر انتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 119جبکہ رحمت شاہ نے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
