تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو ئی، سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے تھے۔ دوران سماعت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے وکلا اور ایف آئی کے پراسیکیوٹرز بھی اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے اعتراض اٹھایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے، جب تک وہ فیصلہ نہیں آ جاتا، ایف آئی اے کے چالان کی کاپیاں وصول نہیں کریں گے۔عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے اعتراض پر سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments