عمران خان کے معاملے پر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا مؤقف بھی آگیا

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا چیئرمین تحریک انصاف اور وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی مؤقف دے سکتی ہے۔جان کربی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں تاہم پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس پر پاکستان بات کرسکتا ہے، کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں