ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مکڈونلڈز کے ایک لمبے چوڑے آرڈر کی تفصیل عدالت میں پیش

سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف 25کروڑ ڈالر کے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران مکڈونلڈز کے ایک لمبے چوڑے آرڈر کی تفصیل مین ہیٹن کی عدالت میں پیش کر دی گئی۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کی مکڈونلڈز کے کھانوں سے رغبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔
اپنے دور حکومت میں وہ خود بھی متعدد بار مکڈونلڈز کے متعلق اپنی پسندیدگی کا برملا اظہار کر چکے ہیں اور ان کے داماد اور اس کی حکومت میں سینئر مشیر کے عہدے پر فائز رہنے والے جیرڈ کشنر نے بھی اپنے 2022ءمیں شائع ہونے والی خودنوشت میں بتایا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کو تمام فاسٹ فوڈ چینز میں مکڈونلڈز کے کھانوں کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اپنے دور حکومت میں ڈونلڈٹرمپ نے این سی اے اے نیشنل چیمپین شپ جیتنے والی کلیمسن ٹائیگرز فٹ بال ٹیم کو وائٹ ہاﺅس مدعو کیا تھا اور مکڈونلڈز کے کھانوں سے ان کی تواضع کی تھی، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کے مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ ان پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بینکوں اور بیمہ کمپنیوں کو دھوکا دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ نیویارک اٹارنی جنرل کی طرف سے انہیں کم از کم 25کروڑ ڈالر جرمانہ کرنے اور ان کے بیٹوں کے نیویارک میں کاروبار کرنے پر مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں