Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کر سکتی ہے، اس پر میں آرڈر کر دوں گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے،انہیں جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جاسکتی ہے،جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کر سکتی ہے، اس پر میں آرڈر کر دوں گا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven + fifteen =