Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

گولڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں 27 ہزار فی تولہ کمی

گولڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار چار سو روپے پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں اب تک 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے، صرافہ مارکیٹ سے آخری ریٹ 12ستمبر کو جاری ہوئے تھے اور اس دن فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے تھا جبکہ اسی روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالرز کم ہوئی تھی مگر سٹے بازوں نے سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون کے مطابق 12ستمبر کو دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 84 ہزار 585روپے تھی جو اب 24 ہزار 715 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 60 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوکر 1814 ڈالر پر پہنچ گیا۔ تاہم بلین مارکیٹ سے آج بھی سونے کے ریٹ کا اجرا نہیں کیا گیا۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پیر سے سونے کے ریٹ کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں