Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر سے فروری تک نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا

سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر سے فروری تک نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا. نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا ایک ماہ میں کتنے پراجیکٹس شروع کئے گئے؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ اس وقت 5منصوبوں پر کام جاری ہے،شاہدرہ میں جاری پراجیکٹ بھی جلد مکمل ہو جائے گا، عدالت نے کہاکہ نیازی ٹو بابو صابو انٹرچینج پراجیکٹ پر کام شروع نہ کریں، فروری میں شروع کرلیں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ جوپراجیکٹ چل رہا ہے وہ ٹھیک ہے،یہ بھی بتایا جائے ایئر کوالٹی پرپراجیکٹس کتنا اثرکریں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں