سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ ,32گیندوں پر ففٹی ,رضوان نے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا

آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی جب تیسری وکٹ 38 رنز پر گی تو ایسا لگ رہا تھا کہ اب گرین شرٹس شاید ہی 200کا ٹوٹل بھی کر پائیں لیکن رضوان اور سعودشکیل نے ٹیم کو سنبھال لیا۔سعود شکیل نے 32گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کر لی جبکہ رضوان بھی ففٹی کے قریب ہیں ۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں