افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 22 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنا لیے ہیں۔تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ابراہیم زردان 22 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد از جلد آو¿ٹ کریں اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں۔اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔کپتان شکیب الحسن، توحید ہردوئے، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، شکیب الحسن*، مشفق الرحیم، محمود اللہ، تسکین احمد، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان
