فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے زبردستی ہتھیائی گئی اسرائیلی آبادیوں پر حملہ کر دیا، غاصب فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حماس کے درجنوں جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی ہتھیائی گئی یہودی آبادیوں پر زمینی حملہ کر دیا۔ یہودی بستیوں پر زمینی حملے سے پہلے غزہ پٹی سے راکٹوں کی بارش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ حماس کے متعدد راکٹ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں میں گرنے کی اطلاعات ہیں جس کے سبب ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 15 زخمی بتائے گئے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجو اسرائیل میں گھس گئے، غزہ پر بمباری کریں گے، اسرائیلی جنوبی شہر کے میئر نے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔
