کینیڈا میں طیارہ زمین پر گرنے سے 2 بھارتی ٹرینی پائلٹ مارے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ کینڈین صوبے برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں 2 انجن والا چھوٹا طیارہ محو پرواز تھا کہ اچانک زمین پر آ گرا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔طیارے میں مجموعی طور پر 3 پائلٹ سوار تھے جو سارے موت کا شکار ہوئے، ان میں 2 پائلٹوں کا تعلق بھارت سے تھا جو تربیتی مرحلے میں تھے۔ ایوی ایشن حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
