اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں 3 سالہ بیٹی کے سامنے باپ پر فائرنگ کر دی گئی جس پر وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دیرینہ دشمنی پر شہری کو بیٹی کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ شہزاد نامی شہری 3 سالہ بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی جس پر وہ بیٹی کے سامنے ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دلسوز واقعے میں بیٹی بھی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
