Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی وردیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، محکمے نے اہم فیصلہ کرلیا

پنجاب پولیس کے اہکلکاروں کی وردیوں کی قیمتیں گزشتہ کچھ عرصے دوگنا ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے محکمے نے 2 کے بجائے صرف ایک وردی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات پنجاب پولیس کی یونفیارم تک بھی پہنچ گئے، رواں سال پنجاب پولیس کے لیے 2 کے بجائے صرف ایک یونیفارم ہی خریدا جا سکے گا، لاجسٹک برانچ نے دو یونفیارم کی خریداری کرنی تھی تاہم مہنگائی میں اضافے کے باعث یونیفارم کی قیمتوں میں بھی 2 گنا تک اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے یونیفارم کے لیے مختص فنڈز کم پڑ گئے ہیں، دو سال قبل پنجاب پولیس نے ایک یونیفارم 22 سو روپے میں خریدا تھا تاہم اب وینڈرز اسی یونیفارم کے 5 ہزار سے زائد روپے مانگ رہا ہے، اسی لیے رواں سال پنجاب پولیس فورس کے لیے اب ڈیڑھ لاکھ یونیفارم کی خریداری ممکن ہو سکے گی۔ دوسرے یونیفارم کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت سے دوبارہ فنڈز مانگے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لاجسٹک برانچ ہر ایک سال بعد اہلکاروں کے لیے دو یونفیارم کی خریداری کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × one =