اسرائیل کے غزہ پر بدترین فضائی حملے جاری، 232 فلسطینی شہید، 1700 زخمی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین فضائی حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک 232 فلسطینی شہید اور 1700 زخمی ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے بربریت دکھاتے ہوئے غزہ میں رہائشی عمارت کو میزائل حملے میں تباہ کر دیا جبکہ غزہ کو اسرائیل کی جانب سے فراہم کی جانیوالی بجلی کی سپلائی بھی معطل کر دی گئی۔ دوسری جانب حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 300 جبکہ زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 1590 بتائی گئی ہے۔اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس کے حملے گزشتہ شب بھی جاری رہے، تل ابیب سمیت دیگر مقامات پر راکٹ حملے کئےگئے ، ان حملوں میں ہزاروں اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے اور رہے گا، اسرائیل کی حفاظت کیلئے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں