دلہن نے شادی کے دن دولہا کو غیرعورت کے ساتھ شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ایک دلہن نے عین شادی کے دن اپنے دولہا کو غیرعورت کے ساتھ شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بھارتی ٹی وی ٹائمز نو نیوز (Times Now News)کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دلہن کو عروسی جوڑے میں ایک گاڑی کے گرد گھومتے اور گاڑی کے دروازوں اور ونڈوز پر دونوں ہاتھوں سے دستک دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس گاڑی میں بظاہر دولہا تیار ہو رہا ہوتا ہے لیکن فی الحقیقت وہ گاڑی کے اندر کسی غیر عورت کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ دلہن جب گاڑی کے عقب میں آتی ہے تو کھلے دروازے سے دولہا کو نیم برہنہ حالت میں خاتون کے ساتھ دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل جاتی ہے۔یہ منظر دیکھ کر دلہن شدت غم سے بلک بلک کر رونے لگتی ہے۔ ایسے میں اس کے ساتھ موجود لوگ اسے سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں، خواتین دلہن کو گلے لگا کر پرسا دیتی ہیں اور اسے پینے کے لیے پانی کی بوتل دیتی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں