یوکرین نے2 ہزار سے زائد عہدیداروں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

یوکرینی بارڈر گارڈ سروس ملک کے 2ہزار سے زائد عہدیداروں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ یاہو نیوز کے مطابق یوکرین حکومت کی طرف سے جنوری 2023ءمیں جائز وجہ کے بغیر حکام کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد سے 2ہزار سے زائد عہدیداروں کو ایئرپورٹس اور ملک کے داخلی و خارجی راستوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے روکا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے حکام کے بیرون ملک جانے کی جائز وجوہات میں کام کی غرض سے سفر یا بطور گارڈین اپنے بچوں کے ساتھ سفر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عہدیداروں کی طرف سے بیرون ملک جانے کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں