پاکستان کا ٹیکسائل ایکسپورٹ کا ٹارگٹ بنگلہ دیش سے تین گنا کم ہونے کے باجود پورا نہیں کیا جاسکا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) آصف انعام نے کہا کہ بجلی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے نے ایکسپورٹ کو شدید متاثر کیا ہے،ہمارے پاس 650 ملین ڈالرز سے زائد کی برآمدات کی صلاحیت ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اخراجات بھی بڑھ گئے۔ ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 بلین ڈالرز تھی جبکہ اس سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 بلین ڈالرز رہیں۔ ہمارا اس سال ایکسپورٹ کا ٹارگٹ 25 بلین ڈالرز تھا دوسری جانب بنگلہ دیش اپنی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 70 بلین ڈالرز کرنے کی بات کر رہا ہے۔
