لاہور ڈویژن میں انسداد سموگ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملبہ زیرتعمیر عمارت کے باہر رکھنے یا پھینکنے پر قانونی کارروائی ہو گی ،حکام کاکہنا ہے کہ لاہور میں ٹرالیاں بغیر ڈھانپے لانے پر بھی ایکشن ہو گا،میونسپل ویسٹ، ٹائرز، کوڑا جلانے پر بھی قانونی کاررروائی ہو گی ،کمشنر لاہور نے کہاکہ فصل کی باقیات جلانے پر مالک اور ٹھیکیدار کی پکڑ ہو گی ۔
