کراچی پولیس ایس پی شاہ محمد سمیت دیگر اہم افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکی جس پر ہائی پروفائل ملزمان کو بری کر دیا گیا.نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم سیکٹر انچارج رئیس ماما پر ایس پی اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کا الزام تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 28 مئی 2012 کو کورنگی میں فائرنگ کی تھی۔ پولیس سندھ ہائیکورٹ میں ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکی جس پر عدالت نے ہائی پروفائل ملزمان کو بری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقدمے کے 2 ملزمان اعجاز قادری اور آصف اقبال پہلے ہی بری ہو چکے۔
