آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے ‘ جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا’ کے نعرے لگ گئے۔پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ کررہی تھی اس وقت گراؤنڈ میں شائقین کی جانب سے ‘جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا’ کے نعرے لگائے گئے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ سری لنکا کے خلاف345 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا رن چیز ہے۔
https://x.com/forwardshortleg/status/1711775019221873066?s=20