Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وفاقی کابینہ 9نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائیگی،وفاقی کابینہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی توثیق کرے گی،سمگلنگ، حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے اقدامات پربھی غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three + nine =