پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ ساڑھے 11بجے سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان دلائل دیں گے، سماعت براہ راست نشر ہو گی،تمام درخواست گزاروں اور سیاسی جماعتوں کے دلائل بھی مکمل ہو گئے،پی ٹی آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے ایکٹ کی حمایت کی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایکٹ کی مخالفت، پاکستان بار نے حمایت کی۔
