امریکی محکمہ خارجہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو دفاع کا پورا حق ہے، حماس تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی قیادت سے جمعرات کو ملاقات کریں گے، حماس سے کہتے ہیں تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔ ایک اندازے کے مطابق 20 امریکی شہری غزہ میں یرغمال ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے، حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کئے گئے، خواتین اور بچوں کو ہلاک کیا گیا۔
