غزہ جنگ پھیلنے لگی؟ ‘شام بھی تنازع میں شریک، راکٹ داغے گئے’، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے اسرائیل میں راکٹ داغے گئے جو کھلے علاقوں میں گرے۔نجی ٹی وی کے مطابق لبنان کے بعد شام کے غزہ جنگ میں شامل ہونے کا اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں راکٹوں سے حملے کی اطلاعات دی گئی ہیں۔ دوسری جانب لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل میں گائیڈڈ حملے سے فوجی گاڑی تباہ کر دی۔ دریں اثنا فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے جاری رہے اور فائرنگ بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں