اب ہو گا اصل مقابلہ، پاکستانی ٹیم کی’میدان جنگ’ کیلئےروانگی

پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت سے کرکٹ دنگل کیلئے حیدر آباد دکن سے آج میدانِ جنگ، احمد آباد کیلئے روانہ ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچے گی جہاں جمعرات اور جمعہ کو ٹریننگ کرے گی، بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے نریندر مودی سٹیڈیم کو مخصوص کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹآکرا 14 اکتوبر بروز ہفتہ شیڈول ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل بھارت روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں